0

پی ٹی آئی پنڈدادنخان کی عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)پی ٹی آئی پنڈدادنخان کی عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی
پی ٹی ائی حلقہ پی پی 26 کے کارکنان کا ایم پی اے برگیڈیئر مشتاق کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے کشمیر چوک سے ریلی نکالی جو کہ دفتر پی ٹی آئی پر جا کر اختتام پذیر ہوئی
ریلی میں مقامی عہدے داران کارکنان نے شرکت کی مظاہرین کے تمام راستے عمران خان کی رہائی کے نعرے
پنڈدادنخان پی ٹی ائی حلقہ 26 کے کارکنان اور عہدے داران کی عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی ریلی کا اغاز کشمیر چوک سے ہوا جو کہ شالیمار چوک سے ہوتی ہوئی چوک محمدیہ تک گئی اور واپس کشمیر چوک میں پی ٹی ائی کے دفتر میں جا کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء تمام راستے عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کرتے رہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلقہ پی پی 26 کے ایم پی اے برگیڈیئر ریٹائر مشتاق نے کہا کہ ریلی کا مقصد واضح ہے عمران خان جو پاکستان امید بن چکا ہے عمران خان کے ساتھ حکومت بہت برا سلوک کر رہی ہے ناحق مقدمے قائم کیے جا رہے ہیں اور اس کو میں اگر سادہ الفاظ میں کہوں تو غیر قانونی طور اس کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے ہنیادی طور پر عمران عوام کا لیڈر ہے