جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کامیابی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فحاشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، 6 کلو چرس بھی برآمد،ملزم خادم حسین عرف ناظم ولد غلام حسین پر تقریباً ایک ماہ قبل بھی فحاشی کے مکروہ دھندے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں 10 ملزمان گرفتار ہوئے تھے جبکہ ملزم خادم حسین موقع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو 4 مقدمات میں ملوث ہے،ملزم سے بھاری مقدار میں چرس 6 کلو برآمد لی گئی، شہریوں، سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کا جہلم پولیس کو بہترین کاروائی پر خراج تحسین،فحاشی جیسا مکروہ دھندہ ناقابل برداشت ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔
0