لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ جانے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق اعجاز چوہدری کے گردوں میں انفیکشن ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے، جبکہ ان کے پتے میں بھی سات پتھریاں پائی گئی ہیں۔جیل حکام نے اعجاز چوہدری کو تکلیف کے باعث فوری طور پر لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کیا۔
وکیل نے بتایا کہ اعجاز چوہدری کا وزن اب تک 22 کلوگرام کم ہو چکا ہے اور اسپتال میں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نو مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنادی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارت میں تفریح خوفناک حادثے میں بدل گئی
The post پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی ،اسپتال منتقل appeared first on ABN News.