جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم جلالپور شریف پولیس نے گرفتار ڈکیت گینگ کے 05 ملزمان سے اسلحہ ریکور کر لیا،ملزمان میں شاہد عمران، نجف علی، ملک یاسر، بابر علی اور بشریٰ بی بی شامل ہیں،ملزمان سے کل مال مسروقہ مالیتی 18 لاکھ روپے، 11 لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم، طلائی زیورات 02 تولہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور 05 عدد مسروقہ موبائلز فونز برآمد،جبکہ ملزم بابر علی سے رائفل 07 ایم ایم معہ روند،ملزم شاہد عمران سے بندوق 12 بور معہ کارتوس،ملزم یاسر علی سے پسٹل 30 بور معہ روند اور ملزم نجف علی سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد ہوئے ہیں،دوسری جانب جلالپور شریف پولیس کی ایک اور اہم کاروائی، بکری چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے برآمدہ رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی گئی،ملزم کی شناخت مختار احمد کے نام سے ہوئی ہے،مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے میری بکری اوربکرا جن کی مالیت01 لاکھ روپے ہے چوری کیے، ایس ایچ او جلالپور شریف نے چوری شدہ بکریوں کی مسروقہ رقم 01 لاکھ روپے مالکان کے حوالے کر دی گئی ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
0