0

جہلم چیمبر آف کامرس کا اجلاس دینہ میں منعقد

دینہ (رضوان سیٹھی سے) جہلم چیمبر آف کامرس کا اجلاس دینہ میں چیئر مین ا سٹینڈنگ کمیٹی و سابق ایگزیکٹو ممبر حافظ وسیم انور کی قیادت میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت جہلم چیمبر آف کامرس صدر ملک خاور نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک خاور نے کہا کہ انشاء اللہ دینہ، سوہاوہ اور جہلم بھی ہمارا ہے اور آپ سب بھی ہمارے ہیں اگر آپ کے مسائل ہیں ضرور پیش کریں جہاں تک ممکن ہو سکا ڈسٹرکٹ ہیڈ منسٹریشن کے ساتھ مل کر آپ کو ساتھ لے کر حل کرنے کی کوشش کریں گے، جہلم چیمبر آف کامرس آپ کے لیے حاضر ہے جو خدمت کر سکتے ہیں وہ کریں گے حافظ محمد وسیم انور اور اہلیان دینہ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں آج بلایا یہ آپ کی محبت اور خلوص ہے آج کے اگٹھ سے دوستوں میں محبت اور آپس کا خلوص بڑھتا ہے ملتے رہنے سے بہت ساری غلطیاں ختم ہو جاتی ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی و سابق ممبر ایگزیکٹو و صدر دینہ ونگ حافظ محمد وسیم انور نے کہا کہ دینہ ونگ کی طرف سے تمام دوستوں خصوصاً صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور و تمام ایگزیکٹو باڈی جہلم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری میزبانی قبول کی آپ کے آنے سے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے اور میں امیدکرتا ہوں کہ جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر و تمام ایگزیکٹو باڈی جہلم کے ساتھ ساتھ دینہ کے تاجروں کے لیے اچھا پیکج یا ان کے مسائل کے حل کے لیے بھی کوشاں رہیں، تقریب سے چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی ڈاکٹر ظہیر بٹ، گروپ کے سربراہ ڈاکٹر ناہید کوثر، عمر مشتاق برگٹ، چوہدری سہیل عزیز سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور آخر میں جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر ملک خاور و ایگزیکٹو باڈی نے سابق ایگزیکٹو ممبر و صدر دینہ ونگ حافظ محمد وسیم انور کا میزبانی کے فرائض ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔