جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پولیس کے فرض شناس آفیسر کانسٹیبل محمد ارشد کینسر جیسے موذی مرض کی وجہ سے فانی دنیا سے کوچ فرما گئے، ان کی محمد ارشد تھانہ سول لائینز جہلم تعینات تھے،آپ نے محکمہ پولیس میں تقریباً 33 سال اور 08 ماہ تک خدمات سر انجام دیں،مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ رات پولیس لائینز جہلم میں ادا کردی گئی، تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد ارشد کینسرکے موذی مرض میں مبتلا تھے، جو مختصر علالت کے بعد دنیاء سے رخصت ہو گئے۔ پولیس کانسٹیبل محمد ارشد کا شمار فرض شناس، ایماندار، نڈر اور دلیر پولیس آفیسر میں کیا جاتا تھا۔ آپ نے محکمہ پولیس میں تقریباً 33 سال اور 08 ماہ تک خدمات سر انجام دیں، آپ کی محکمانہ خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔مرحوم کی نمازجنازہ پولیس لائینز جہلم میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ایس پی انویسٹٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او سول لائینز، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او منگلا کینٹ، ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں, انچارج برانچزسمیت شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین اور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم پولیس آفیسر کانسٹیبل محمد ارشد کی میت پر پھول چڑھائے گئے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ مرحوم پولیس آفیسر کانسٹیبل محمد ارشد نے محکمہ پولیس میں تقریباً 33 سال 08 ماہ تک اپنی خدمات سر انجام دیں،محکمہ پولیس کانسٹیبل محمد ارشد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا، مرحوم پولیس آفیسر کانسٹیبل محمد ارشد ایک فرض شناس آفیسر تھے، انکی اگلی منزلوں کی آسانی کے لئے دعاگو ہیں۔
0