0

انسانی حقوق کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے، ڈی سی جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم انسانی حقوق کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے ہمارے معاشرے میں کئی طبقات خصوصا خواتین و خواجہ سرا،چائلڈ لیبر بنیادی حقوق کی پامالی کا نشانہ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ بنیادی انسانی حقوق سے محروم طبقات کو ان کاحق دلانے کیلئے آگاہی کوبڑھایا جائے اور کسی بھی شخص کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی صورت میں اس کے ساتھ کھڑا ہو کر ظلم کے خلاف آواز بلندکی جائے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر اس بات کا عہد کرنا ضروری ہے کہ ہم اپنے تیئں انسانی حقوق کے تحفظ اور اس کی پامالی روکنے کیلئے متحرک کردار ادا کریں گے یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن(ر)سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن سول لائنزمیں منعقدہ سمینار سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، سمینار کاانعقاد ضلع جہلم کی ممتاز سماجی تنظیم خیر الناس نے کیا تھا اس موقع پر کالج طالبات نے معاشرے میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اجاگر کرنے کیلئے ٹیبلو پیش کئے جس کومہمان خصوصی اوردیگر شرکاء نے خوب سراہا، ڈی سی جہلم نے کالج میں ایک بہترین سمینار منعقد کرنے پر کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور طالبات میں تعریفی اسنادپیش کیں۔