جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار،تفصیلات کے مطابق گمشدہ بچی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،بچی کے والد نے چوکی سٹی دینہ میں درخواست دی کے میری بیٹی اْمے ہانیہ جس کی عمر 03سال ہے گھر سے باہر نکلی جو کھیلتے ہوئے گم ہو گی اور واپس گھر نہ آئی،جس پر چوکی سٹی دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب لِلہ پولیس کی اہم کاروائی، ریسکیو 15پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا،ملزم کی شناخت محمد ظریف کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیاہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسی طرح چوٹالہ پولیس کی اہم کاروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر کیناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزم کی شناخت سید علی رضا کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لییگئے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0