دینہ (رضوان سیٹھی سے)ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دینہ کے نجی ہوٹل پر چھاپہ، ناقص صفائی، ملازمین کو کم تنخواہ دینے پر جرمانہ، مالکان کو نوٹس جاری، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، ڈپٹی کمشنر کی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سرکاری احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے دینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بٹ کڑاہی ہوٹل پر اچانک چھاپہ مارا،ڈی سی جہلم نے کچن اور ہوٹل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جہاں صفائی کے ناقص انتظامات اور حکومت پنجاب کی جانب سے مقررہ حد سے کم تنخواہیں دی جارہی تھیں جس پر ڈی سی جہلم نے موقع پر جرمانے کرتے ہوئے مالکان کو نوٹس جاری کر کے دفتر طلب کر لیا۔
0