جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم حرمت رسول ﷺ پر جان قربان کرنے والے عاشق رسولؐ غازی علم دین شہید کا 94واں یوم شہادت گزشتہ روز مدرسہ انجمن الاسلام شمالی محلہ جہلم میں منایاگیا اس سلسلے میں سیمینار،قرآن خوانی کی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔جس میں عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔غازی علم دین شہید نے 16اپریل 1929ء کو حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ درج کروا دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کیلئے غازی علم دین شہید کو آمادہ کرنے کو کہا جس کے جواب میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جانے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں۔غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول ؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر سال ان کی یاد میں یہ دن مناتی ہے۔
0