0

جہلم میاں بیوی کے قتل میں ملوث 04 ملزمان گرفتار،

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ایس ایچ او للہ رانا عبدالطیف اور ٹیم کی بڑی کاروائی، 10یوم قبل میاں بیوی کے قتل میں ملوث 04 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے فوری موقع کا وزٹ کیا اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،ملزمان میں لال خان، محمد اسلم،ذاکرہ بی بی اور رسولاں بی بی شامل ہیں،ملزمان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر10یوم قبل فائرنگ کر کے رحمان رسول نامی مرد اور سنعیہ رانی نامی خاتون کو جانجق کر دیا تھا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،دوسری جانب جہلم صدر پولیس کی اہم کاروائی منشیات فروش ملزم سمیت12 سالہ بچے کے ساتھ ذیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم خلیل احمد سے 300گرام چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ صدر پولیس نے ایک اور مقدمہ میں کاروائی کرتے ہوئے بچے کے ساتھ ذیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم بابر کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے گی۔