0

کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا انصاف کا تقاضا ہے آج یوم سیاہ کے موقع پر ہر پاکستانی بھارتی ظلم کے خلاف ہم آواز ہے اور جب تک کشمیر کی آزادی عملی شکل اختیار نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ستر برس سے زائد گزر چکے ہیں لیکن آج بھی کشمیری عوام نے بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کیا اور لاکھوں جانوں کی قربانی دینے کے باوجود اپنے حق پر ڈٹے ہوئے ہیں ریلی میں سماجی شخصیات، تنظیموں کے نمائندوں، وکلا، طلبا، سرکاری افسران، پولیس افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں پریس کلب جہلم کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور اقوام عالم کے کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کا مطالبہ کیا گیا