جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم پولیو کے خاتمے کے لیے تمام شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا یہ ایک قومی فریضہ ہے جس کا نتیجہ ہماری نسلوں کو معذوری سے بچانے پر منتج ہو گا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام منعقدہ ورلڈ پولیو ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے ہر ورکر کی کوشش اور محنت کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ محکمہ صحت اور تمام پولیو ورکرز کے لیے ضروری ہے کہ پولیو کی ہر مہم میں ہر پانچ سال سے کم عمر بچے کو قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے تاکہ ہم آئندہ نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے پولیو ورکرز میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔ سیمینار میں سی او ہیلتھ، پولیو ورکرز اور دیگر متعلقہ حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
0