0

دینہ میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رح کے یومِ ولادت کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے مجلسِ اقبالؒ ، بزمِ فکروفن تحصیل دینہ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی روڈ دینہ میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رح کے یومِ ولادت کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے مجلسِ اقبالؒ ، بزمِ فکروفن تحصیل دینہ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی روڈ دینہ میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رح کے یومِ ولادت کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب سمینار کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد کلام اقبال پیش کیا گیا اقبال کی فکر و نظر اور اقبال کی نظر میں نوجوانوں کی اہمیت کے حوالے سے بصیرت افروز لیکچر دیا سیمینار کی حیثیت و اہمیت اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے کہ اقبال کی فکری تعلیمات آج کے مسلمان اور خصوصا پاکستانی نوجوان کے لیے سمجھنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ ایک مثبت اور فعال انسان کے طور پر معاشرے کے لیے اپنی خدمات پیش کر سکے سیمینار کے اختتام پر ملک اور قوم کی سلامتی اور علامہ اقبالؒ کے درجات کی بلندی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔