0

محکمہ فوڈ کی نااہلی فوڈ اتھارٹی کی آشیرباد سے دینہ میں کھانے پینے کی ناقص اشیاء فروخت ہونے لگیں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)محکمہ فوڈ کی نااہلی فوڈ اتھارٹی کی آشیرباد سے دینہ میں کھانے پینے کی ناقص اشیاء فروخت ہونے لگیں.تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ نے قصابوں سمیت ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے دینہ میں بکری کا گوشت ناقص ہونے کے باوجود شہریوں کو مہیا کیا جاتا ہے گورنمنٹ کی ریٹ لسٹ کے مطابق اس کی قیمت 1400 روپے ہے جبکہ قصائی ڈنکے کی چوٹ پر شہریوں سے دو ہزار روپیہ فی کلو وصول کرتے ہیں صفائی کا انتظام اس قدر ناقابل برداشت ہے کہ گوشت کی نسبت مکھیاں زیادہ دکھائی دیتی ہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ محکمہ فوڈ اپنی کس کار گزاری میں مصروف ہے اسی طرح پرائس کنٹرول کمیٹی تحصیل دینہ کی بادی و نظر میں ناکام دیکھائی دیتی ہے بکرا یا بکری کا گوشت فروخت کرنے والے ذمہ دار آفیسران کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں مقام افسوس ہے کہ تحصیل دینہ کی سول انتظامیہ بھی اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے میں قاصر محسوس دکھائی دیتی ہے موجودہ صورتحال سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہو چکی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے محکمہ فوڈ کا قبلہ درست کرنے کے ساتھ ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔