0

جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والا 57سالہ شخص کا دوسرا بیٹا بھی دم توڑ گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والا 57سالہ شخص کا دوسرا بیٹا بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعددا د 3ہو گئی، حادثے کا شکار ہونے والی فیملی ڈومیلی کے گاؤں تپہ کی ڈھوک بابا گجر کے رہائشی تھے، چند روز قبل موٹرسائیکل پر 57سالہ محمد آزاد اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ کام کی غرض سے جہلم جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2روز قبل دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی گاؤں تپہ کی ڈھوک بابا گجر کا رہائشی 57سالہ محمد آزاد ولد محمد صفدر اپنے 2بیٹوں حسن اور حمزہ کے ہمراہ کام کی غرض سے جہلم جا رہا تھا کہ اچانک جی ٹی روڈ جہلم کے قریب سڑک پر اچانک کتا آ جانے کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرایا، حادثہ میں 57سالہ محمد آزاد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ اس کے 2بیٹے 27 سالہ حسن اور 22سالہ حمزہ شدید زخمی ہو گئے تھے، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 22سالہ حمزہ بھی جان کی بازی ہار گیا جبکہ حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا دوسرا بیٹا 27سالہ حسن کی حالت تشویشناک تھی جسے فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 2روز تک موت اور حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 3ہو گئی، باپ اور دونوں بیٹوں کی وفات سے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی علاقے کی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔