جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کے حکم اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان عمران حیدر کی سربراہی میں ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری پنڈدادنخان پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے جہلم پولیس کی موک ایکسرسائز،تفصیلات کے مطابق موک ایکسرسائز میں ضلعی پولیس، پولیس ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں نے شرکت کی،ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری ہے،موک ایکسرسائز میں مختلف ڈرل ایکسرسائز کی گئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اہم عمارات اور تنصیبات پرفول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔تاہم پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،04ملزمان گرفتار،مجموعی طور پر 03کلو 920گرام چرس برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہدحسین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 400گرام چرس برآمد، تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سیف علی کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 01کلو 340گرام چرس برآمد کر لی گئی،تھانہ پنڈدادن خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم امجد حسین کوگرفتار کر لیا،ملزم سے 620گرام چرس برآمد،جبکہ تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد محمود کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 560گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے۔تھانہ ڈومیلی پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی کی نیت سے اسلحہ رکھنے والے 03 ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ بر آمد،تفصیلات کے مطابق ملزمان کی شناخت محسن،جنید اور اسد علی کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزم محسن سے پسٹل 30بور معہ روند اور ملزم اسد علی سے پسٹل30بور معہ روند برآمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے،انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم،متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔
0