پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )
دنیا بھر میں جہاں 4 مئی انٹر نیشنل فائر فائیٹر کے طور پہ منایا جا رہا ہے۔وہاں ریسکیو 1122پنڈ دادن خان نے بھی 4مئی کا دن عالمی فائر فائٹر کے طور پر منایا جس میں فائر فائیٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے زیر اہتمام بحریہ فاؤنڈیشن سکول دھریالہ جالپ میں فائر سیفٹی آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ سکول کے اساتذہ اور بچوں کو آگاہی لیکچرز دیے گئے اور آگ بجھانے کے مختلف طریقوں سے آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
بحریہ فاؤنڈیشن
سکول دھریالہ جالپ کی انتظامیہ نے ریسکیو 1122پنڈ دادن خان کی پیشہ ورانہ مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام افسران اور اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کی
0