0

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام جشن بہاراں میلہ دس مئی سے شروع ہوگا

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام علامہ اقبال پارک مری روڈ میں جشن بہاراں میلہ2024 ،10 مئی سے شروع ہو گا اور 17مئی تک جاری رہے گا .

افتتاحی تقریب10 مئی کو ہو گی جس کا افتتاح صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں راولپنڈی کے دیگر اعلیٰ افسران بھی اس تقریب میں شریک ہونگے۔

مزیدپڑھیں:خفیہ ادارے عدالت کو جوابدہ نہیں ہیں، انوار الحق کاکڑ

پاک انٹرنیشنل امورمنٹ نے بتایا کہ یہاں پر روشنیوں سے تما م پارک کو جگمگا دیا جائےگا اس کے علاوہ فلورز شو بھی ہونگے ۔ انہوںنے بتایا کہ بچوں اور نوجوانوں کے لئے مختلف قسم کے جھولے لگائے جائینگے اس کے علاوہ مختلف قسم کا سٹالز بھی لگائے جائینگے ۔

حکام کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں راولپنڈی کے عوام کو اچھی او ر معیاری تفریح پہنچانا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔