0

نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )جلال پورشریف خوشاب کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون نیازی ، انھوں نےگذشتہ روز اپنے آفس میں آنیوالی موضع سمن وال کی بیوہ خاتون اور معمر شخص کی طرف سے دی گئی تحریری درخواست کہ ان لوگوں کے مکانات جلال پور شریف کندوال نہر سے نکالے جانیوالے نالوں کے لئے بناۓ گئے مجوزہ نقشے میں آریے ہیں جس بابت محکمہ نہر کا عملہ انھیں انہدام کرنے بارے بضد ہے جبکہ ھم عمر کے آخری ایام میں ھیں ہمارا دیگر کوئی آشیانہ نہ ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نے فوری طور پر جلال پور شریف کندوال نہر کے تحصیلدار اور عملے کو بلا کر سختی سے ہدایت کی کہ تقشے میں معمولی رد و بدل سے نالوں کے رخ بدلے جائیں اور لوگوں کے مکانات نہ گراۓ جائیں سائلین نے فوری انصاف پر اسسٹنٹ کمشنر کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ درازیء عمر کی دعا بھی کی