سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کے بھائی کرنل (ر) محمد تاج کی نماز جنازہ اداکردی گئی

دینہ(رضوان سیٹھی سے)سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کے بھائی کرنل (ر) محمد تاج کی نماز جنازہ آ بائی گاؤں بر والہ داخلی پدھری ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ایم این اے چوہدری مو نس الہی، ایم این اے چوہدی فرخ الطاف، تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر، معروف ڈاکٹر راجہ اظہر کیانی، کوارڈینیٹر مریم نواز راجہ بلال اظہر کیانی سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کے بھائی، میجر ڈاکٹر احتشام حیدر اور میجر اعتزاز حیدر کے والد محترم کرنل (ر) محمد تاج گزشتہ روز علالت کے باعث بروالہ داخلی پدھری میں انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ایم این اے مسلم لیگ (ق) چوہدری مو نس الہی، ایم این اے چوہدی فرخ الطاف، تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر، معروف ڈاکٹر راجہ اظہر کیانی، کوارڈینیٹر مریم نواز راجہ بلال اظہر کیانی، سابق ایم پی اے چوہدری محمد سعید اقبال، چوہدری ندیم افضل بنٹی، سعید رفعت محمود زیدی ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف، راجہ سفیر علی اکبر، حاجی محمد شفیق، مرزا عرفان آف ہڈالی دینہ سمیت مختلف یونین کونسلز کے چیئر مینز پاک آرمی کے افسران مختلف محکموں کے افسران سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مرحوم کی نماز جنازہ سجادہ نشین دربار عالیہ چھبر شریف سید غلام علی شاہ نے پڑھایا۔