0

جہلم قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم ایس ایچ او تھانہ للہ ناصر محمود اور ٹیم کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل اسلحہ ناجائز برآمد، پولیس تھانہ للہ نے جدید تکنیکی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم شعیب الحسن کو گرفتار کر لیا، ملزم سے دوران ریمانڈ جسمانی وقوعہ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے،اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، جہلم پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی راہنمائی سے مقدمہ میں بہترین شہادتیں اکٹھی کی جائیں اور مقدمہ کا درست چالان مرتب کیا جائے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی مقامی پولیس کو ہدایت، دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر شاہ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چرس برآمد،ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت پنجاب کے ویڑن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کی روشنی میں جہلم پولیس منشیات کے خاتمہ کے لئے مصروف عمل ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ