مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پرعالمی امن کی داعی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں؟. سید ابرار گیلانی

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم پرعالمی امن کی داعی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں؟ان خیالات کا اظہار بھرموچ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف کارروباری نوجوان سید ابرار گیلانی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم انتہائی افسوس ناک ہیں، عالمی امن کی داعی تنظیمیں اس پر خاموش کیوں ہیں؟، ابرار گیلانی نے کہا کہ بے گناہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت ِ پاکستان اور عالمی حکومتوں سے اپیل ہے کہ اس بارے سختی سے نوٹس لے۔