پولیس کی 2موٹر سائیکل سوار بھائیوں پر تلخ کلامی کے بعدفائرنگ،ایک نوجوان زخمی،پولیس اہلکارگرفتار

دینہ(رضوان سیٹھی سے)دینہ میں ناکے پر پولیس کی 2موٹر سائیکل سوار بھائیوں پر تلخ کلامی کے بعدفائرنگ،ایک نوجوان زخمی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر فوری کاروائی، دونوں پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج،گرفتار ی کے لئے پولیس کے چھاپے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزغلام شبیر ولد عبدالعزیز سکنہ سیکٹر جی ون میرپور آزاد کشمیر نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں اپنے بھائی ظہیر عباس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کسی کام کے سلسلہ میں پنڈ جاٹہ جا رہا تھا کہ راستے میں کھڑے 2پولیس اہلکار عمر بٹ اور زوہیر نے ہمیں روکا اور تلاشی لی اور تلاشی کے دوران تلخ کلامی ہو گئی ہم آگے نکلے تو پولیس اہلکار عمر بٹ نے پسٹل سے سیدھا فائر کیا جو میرے بھائی کو کمر پر بائیں طرف لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا جہاں سے اسے فوری طور پر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا،ڈی پی او جہلم کے احکامات پر دونوں پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔