0

جہلم موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال کانوں کے امراض میں اضافے کا موجب بننے لگا،ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال کانوں کے امراض میں اضافے کا موجب بننے لگا۔ہینڈفری کے زیادہ استعمال سے نوجوان بہرے پن کا شکار ہونے لگے، موبائل فون کے زائد استعمال سے جہاں کان متاثر ہو رہے ہیں وہاں پر آنکھوں پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے اخبار نویسوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اکثر نوجوان ہینڈ فری کا استعمال کرتے ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں اس کے علاوہ زیادہ فون کا استعمال آنکھوں کی بینائی کو بھی متاثر کرتا ہے،ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا کہ والدین چھوٹے بچوں کے کان کے قریب تھپڑمارنے سے بھی اجتناب کریں بچوں کے کانوں کے پردے انتہائی نا زک ہوتے ہیں جو اکثر چوٹ لگنے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا کہ اس وقت نوجوانوں کی بڑی تعداد موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے دھیر ے دھیرے کم سنائی کی طرف مائل ہو رہی ہے اس لئے موبائل فونز کا زیادہ استعمال نہ صرف بہرے پن کا موجب بنتا ہے بلکہ اکثر نوجوان دوسروں کو بہرہ سمجھ کر اونچا بولتے ہیں اس لئے موبائل فون کا استعمال ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہئیے۔