0

کہانہ گاؤں تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم کا ایک پُرامن اور محنتی لوگوں پر مشتمل گاؤں چھ ماہ سے پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
کہانہ گاؤں تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم کا ایک پُرامن اور محنتی لوگوں پر مشتمل گاؤں ہے، جو گزشتہ چھ ماہ سے پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ واٹر سپلائی کا نظام مکمل طور پر بند ہے اور گاؤں کے سینکڑوں افراد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ہم نے بار بار واٹر سپلائی کے متعلقہ محکمے کو آگاہ کیا، متعدد مرتبہ شکایات درج کروائیں، اور پُرامن احتجاج بھی کیا۔ ہماری آواز سوشل میڈیا کے علاوہ روزنامہ اوصاف اور اے بی این نیوز چینل کے ذریعے بھی اٹھائی گئی۔ ہمارے مقامی صحافیوں نے اواز اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان سب کا تہہ دل سے میں شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار ملک محمد رمضان حیات کھوکھر نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ملک ظہیر اعوان ،حافظ اطہر عثمان ،چوہدری نذر حسین رانجھا امجد اقبال اور علامہ عظمت اللہ کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمارے اہم مسئلہ کے حل کے لیے مسائل کو اجاگر کیا مگر افسوس کہ انتظامیہ میں کوئی راست قدم نہیں اٹھایا
ہم سابق MPA حاجی ناصر للہ کے پاس بھی گئے، اور کمشنر جہلم تک ہماری فریاد پہنچی، لیکن آج تک کوئی عملی اقدام نہیں ہوا۔
ہم شکر گزار ہیں کہ ہمارے منتخب نمائندے برگیڈیئر (ر) مشتاق احمد للہ ایم پی اے نے ہماری آواز کو صوبائی اسمبلی میں اٹھایا۔ اُنہوں نے وہاں ہماری مشکلات کا ذکر کیا، مگر بدقسمتی سے ابھی تک کوئی عملی ایکشن نہیں لیا گیا۔سوال یہ ہے کہ اگر اسمبلی میں آواز بلند ہونے کے باوجود بھی کچھ نہیں ہوتا، تو عام عوام کہاں جائیں ہم حکومتِ پنجاب، وزیر اعلیٰ، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ گاؤں کہانہ کو پانی کی فراہمی فوری بحال کی جائے۔ عوام مزید اس اذیت کو برداشت نہیں کر سکتے۔ہم پُرامن شہری ہیں، لیکن اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔