0

قصبہ ٹوبھہ میں مین پنڈ دادن خان روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے تین نوجوان شدید زخمی

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کے علاقہ للہ انٹرچینج سے ملحقہ قصبہ ٹوبھہ میں مین پنڈ دادن خان روڈ پر دو موٹر سائیکل امنے سامنے ٹکرا گئے تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا تینوں زخمیوں کو پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ٹوبھہ اورریسکیو 1122 للہ انٹرچینج نے رورل ہیلتھ سینٹر للہ منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے دو زخمی نوجوانوں بلال اور دلدار کا تعلق پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں چوران سے ہے جبکہ تیسرے جمشید پٹھان کا تعلق شانگلا سوات سے بتایا گیا ہے