0

تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ڈھیری کے مقام پر للہ جہلم ڈیول کیرج وے جگہ جگہ کیچڑ اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگی

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان)
تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ڈھیری کے مقام پر للہ جہلم ڈیول کیرج وے جگہ جگہ کیچڑ اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ۔ انتظامیہ خاموش ، عوام ذلیل و خوار ہونے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق للہ جہلم ڈیول کیرج وے گاؤں ڈھیری کے مقام پر جگہ جگہ کیچڑ اور تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ پیدل چلنے ، موٹر سائیکل سوار اور رکشے والوں سمیت چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لیے گزرنا شدید دشوار ہو گیا ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں جس پر انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ سڑک پر نکاسی آب اور جگہ جگہ کیچڑ کی وجہ سے گزرنا محال ہو گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔ ہمیں گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نکاسی آب کی وجہ سے سڑک پر جگہ جگہ کیچڑ اور تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے جس پر ہم ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے اپیل کرتے ہیں کہ نکاسی آب کی وجہ سے سڑک تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے اس سلسلے میں فوری نوٹس لے کر متبادل حل نکالا جائے ۔