0

آستانہ عالیہ للہ شریف کے خامس حضرت خواجہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمت اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)آستانہ عالیہ للہ شریف کے خامس حضرت خواجہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمت اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا مزار مبارک پر قران خوانی کی گئی تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کا اہتمام کیا گیا تمام تر انتظامات قاری محمد احسان اور جامعہ مطلوبیہ مقبولیہ نقشبندیہ شریف کے طلباء نے کیا
استانہ عالیہ للہ شریف پر منعقدہ محفل کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز ملک ظہیر اعوان اور حاجی غلام شبیر چدھڑ نے خصوصی شرکت کی قاری محمد یوسف نے تلاوت قران پاک اور نعت شریف قاری محمد اکرام نقشبندی نے پیش کیں منہاج القران علماء کونسل شمالی پنجاب کے رہنما علامہ محمد سرفراز احمد مصطفوی اور مولانا عاطف شمشیر نے حضرت پیر محمد مطلوب الرسول رحمت اللہ علیہ کی زندگی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی ختم شریف قاری محمد اکرام نے پڑھا۔ سجادہ نشین صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فلسطین اور کشمیر کی ازادی اور ملک پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعا فرمائی تقریب کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا
تقریب میں مظفر للہی ،محمد انوار للہی ،عبدالحمید للہی ،حافظ اطہر عثمان بھی شریک ہوئے