0

جہلم نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے شہر کی گلیوں محلے کا دورہ کیا


دینہ(سہیل انجم قریشی سے) جہلم نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے شہر کی گلیوں محلے کا دورہ کیا صفائی کی صورتحال اور مون سون کے پیش نظر ہونے والی بارشوں کے حوالے سے صفائی کے احکامات جاری کیے اسسٹنٹ کمشنر نے اہل محلہ سے صفائی کے حوالے سے پوچھا اور صفائی عملہ کو تاکید کی کہ کسی قسم کی بھی صفائی کے معاملے میں سستی یا کمی نہ آنے پائے۔ یادرہے کہ گزشتہ روز جہلم نیوز پر دینہ میں صفائی کے ناقص انتظامات کے حوالے سے نیوز شائع کی گئی جس میں عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے صفائی کے عملہ اور ٹھیکیدار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے گلی محلوں کا دورہ کیا اور صفائی عملہ کو سختی سے صفائی کے احکامات جاری کیے اہلیان دینہ کی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد اور جہلم نیوز کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔