اسلام آباد(اے بی این نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی درخواستیں خارج کردیں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج طاہرعباس سپرا نےدرخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تینوں ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پرخارج کردیں۔
پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی آصف خان،فضل محمود اورساجد مہمند نے 26 نومبر احتجاج کیس میں ضمانت کے لیے رجوع کررکھا تھا،پی ٹی آئی ایم این ایز تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے لندن روانہ
The post پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج appeared first on ABN News.