دوحہ (اے بی این نیوز)دوحہ میں اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس جاری ہے جہاں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے مسلم دنیا کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسرائیل کی جارحیت پر شدید مذمت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی ہورہی ہے اور صیہونی حکومت نے انسانیت کے خلاف جرائم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطینی عوام کو نشانہ بنایا بلکہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
امیر قطر نے کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے، لیکن اسرائیل نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن نہیں بلکہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے یرغمالیوں کی پرامن رہائی کے حوالے سے اسرائیل کے تمام دعووں کو جھوٹا قرار دیا اور خبردار کیا کہ گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت ترکیہ، ایران اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ سربراہی اجلاس کے دوران اسلامی ممالک کی قیادت نے قطر کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں خطاب کریں گے جس میں وہ فلسطینی عوام کے حق میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔
مزید پڑھیں :دو پولیو کیسز سامنے آگئے،جا نئے کہاں آئے
The post اسرائیل کے خلاف اسلامی ممالک کا بڑا اکھٹ،جا نئے تفصیلات appeared first on ABN News.