دبئی (اے بی این نیوز)ایشیا کپ کے دبئی میں جاری ایونٹ کے دوران بھارت کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ایک بار پھر خبروں کی زد میں ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گمبھیر نے اپنے کھلاڑیوں کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ مصافحہ نہ کریں اور کسی قسم کی جملہ بازی سے بھی گریز کریں۔
یہ خبر سامنے آتے ہی شائقین کرکٹ میں بحث چھڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر گوتم گمبھیر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیل کا اصل حسن اسپورٹس مین اسپرٹ اور دونوں ٹیموں کے درمیان احترام میں ہے، لیکن اس طرح کے رویے نہ صرف کھلاڑیوں کے درمیان دوریاں بڑھاتے ہیں بلکہ پاک بھارت میچ جیسے بڑے مقابلوں کی کشیدگی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔
شائقین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر بھارت کے کوچ خود اس طرح کی غیر ضروری ہدایات دیں گے تو پھر کھلاڑیوں میں دوستی اور مثبت تعلقات کیسے پروان چڑھ سکتے ہیں؟کرکٹ فینز کا ماننا ہے کہ پاک بھارت میچ دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلوں میں سے ہے اور کروڑوں شائقین اس میچ کو صرف کھیل کے جذبے کے تحت دیکھنا چاہتے ہیں،
لیکن ایسے منفی رویے کھیل کے حسن کو متاثر کرتے ہیں۔ گوتم گمبھیر کے اس بیان پر پاکستانی مداحوں نے بھی سخت ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ اصل کرکٹ وہی ہے جہاں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے مقابلہ کریں۔
مزید پڑھیں :امتحان لینے میں کوئی مسئلہ نہیں، تاریخ میں مزید توسیع نہیں کر رہے، پی ایم ڈی سی
The post بھارتی بغض سامنے آگیا،پاکستان کی ٹیم کے ساتھ مصافحہ نہ کر نے کی ہدایت appeared first on ABN News.