پنڈ دادنخان (بیوروچیف ملک ظہیرا عوان)مبلغ اسلام ،فیض یافتہ حضور ضیاء الامت ؒ کی زیرسرپرستی چلنے والےادارہ دارالعلوم محمدیہ رضویہ کے 16 خوش نصیب طلباء نے مرکزی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے 8سالہ درس نظامی کی ڈگری مکمل کر لی ہے مرکزی تقریب بھیرہ شریف میں ہوئی جس کی صدارت جانشین حضور ضیاء الامتؒ پیر حافظ محمد امین الحسنات شاہ صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف نے کی اس تقریب میں عکس حضور ضیاء الامتؒ پیر ابو الحسن شاہ الازہری اور تمام اساتذہ اور قبلہ پیر انور قریشی ہاشمی نے خصوصی شرکت کی اس کامیابی پر پیر محمد انور قریشی ہاشمی نے ادارہ ہذا کے محنتی اساتذہ تمام سٹاف ممبران معاونین،متعلقین کا اور انجمن غلامان مصطفیٰ ﷺ پنڈدادنخان کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور حضور ضیاء الامت ؒ کو اس مشن کو تاقیامت جاری رکھنے کے عزم مصمم کا اظہا کیا
