0

وڈے نمبرداروں کا وڈا کارنامہ


پنڈ داد نخان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان) وڈے نمبرداروں کا وڈا کارنامہ،وڈے نمبردار برادران منڈا ھڑ الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈا ھڑ چیئرمین پنجاب نمبرداران و صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان ،سیاسی و سماجی رہنما الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈا ھڑ اور الحاج راجہ محمد اشرف نمبردار منڈاھڑ نے اپنے صاحبزادوں کی شادی کی خوشیوں میں علاقہ بھر کے جھگی نشینوں کو بھی شامل کر لیا اور ان کے اعزاز میں الگ دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں 400 سے زائد مسکینوں اور غریبوں نے شرکت کی جن میں بزرگوں نوجوانوں، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بڑے سلجھے ہوئے احسن طریقہ سے تمام غریب مہمانوں نے کھانا کھایا،اس موقع پر بچوں اور خواتین وغیرہ نے کوئی شور شرابہ یا ہلڑ بازی نہیں کی
اس کھانے میں سب سے بڑی بات یہ تھی کہ یہ مانگنے والے غریب جھگی نشین اپنے ساتھ فالتو برتن بھی نہیں لائے کہ بچا کھچا کھانا ساتھ لے جائیں گے تمام افراد نے نہایت ادب و احترام اور احسن طریقے سے کھانا تناول کیا تمام مساکین و غرباء کے چہروں پر خوشی کے آثار نمایاں تھے
خواتین ، بزرگ نوجوان اور بچے سب صاف ستھرے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے اور باقاعدہ دعوت کھانے کے لیے ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹر سائیکل رکشوں پر سوار ہو کر منڈاھڑ ہاؤس پہنچے تو میزبانوں چیئرمین پنجاب نمبر داران الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ،الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ ،،الحاج راجہ محمد اشرف نمبردار منڈاھڑ ،الحاج ملک ظہیر احمداعوان صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان و بیورو چیف اوصاف اینڈ بیورو چیف اے بی این نیوز اسلام اباد ، سید غلام شبیر شاہ ،سید مہدی حسن شاہ ،ملک گل محمد تھہیم، چوہدری محمد اعجاز ورنالی ،راجہ نوشیروان نمبردار،راجہ ذیشان اکبر نمبردار ایڈووکیٹ ،راجہ دلاور حسن نمبردار، راجہ غلام عباس نمبردار، الحاج راجہ محمد یونس منڈا ھڑ ،راجہ اللہ بخش جنیانہ،راجہ بلال مرتضی نمبردار،اور ملک انوار حسین اعوان،راجہ عادل اشرف نمبردار،راجہ وسیم عباس نمبردار،راجہ عمیر مرتضی نمبردار،راجہ محسن مرتضی نمبردار،راجہ بلال مرتضی نمبردار،راجہ علی عباس نمبردار،راجہ ہاشم خان نمبردار،اور راجہ شاہ زمان نمبردار نے انے والے تمام مہمانوں کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا اور جی بھر کے مہمانوں کی تواضع کی
تمام مہمان جب کھانا کھانے کے بعد واپس گھروں کو جانے لگے تو مین گیٹ پر کھڑے نمبردار برادران منڈاہڑ اینڈ سنز نے معصوم بچوں سمیت تمام خواتین بزرگوں اور نوجوانوں کو پانچ پانچ سو روپے بطور ہدیہ ادا کرتے ہوئے خدا حافظ کہا جس پر غرباء میں خوشی کی انتہا نہ رہی تو انہوں نے بھنگڑے ڈالنے شروع کر دیے اور نمبردار برادران کے حق میں نعرے لگائے اور خوب دعائیں دیں اس موقع پر نمبردار برادران منڈاھڑ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایسے پروگرام انشاءاللہ گاہے بگاہے کرتے رہیں گے کیونکہ مساکین کے لیے ایسی تقریب منعقد کر کے دل کو بڑا سکون میسر ایا ہے ،اس تقریب کی خصوصی کوریج کے لیے صدر سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان چوہدری سلیم باگڑی اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے جبکہ ملک باصر کھوکھر کھیوڑہ ، چوہدری رفیق اور منصب اقبال سیال بھی شامل ہوئے