0

معروف سماجی رہنما حاجی محمد اسلم منہاج شاپ والے کی عمرہ شریف سے واپسی پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا


پنڈدادنخان(ملک ظہیرا عوان) علاقہ کے معروف سماجی رہنما حاجی محمد اسلم منہاج شاپ والے کی عمرہ شریف سے واپسی پر اور محمد عثمان کے بیٹوں ( احسان حیدر ۔سبحان اسلم ۔محمد احمد مصطفی ) کے عقیقہ پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام کی صدارت پیر سید امجد علی شاہ بخاری چیئرمیں تنظیم السادات نے اور قاری فاروق انجم سعیدی صاحب نے احسن طریقے سے ادا کی ۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حمد و ثنا سے کیا گیا ۔جس میں خصوصی خطاب شاگرد رشید حجتہ المحدثین شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری علامہ پروفیسر صابر کمال وٹو فارغ التحصیل منہاج القران انٹرنیشنل یونیورسٹی نے کیا اور اپنی ٹیم کے ساتھ ہدیہ نعت پیش کی۔ پنن وال تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم کی اس سر زمین پر فخر منہاج القرآن کی تمام اعلی شخصیات اور کارکنان نے شرکت یقینی بنائی ۔جس میں خصوصی شرکت سید احسان الباری شاہ ہیڈسوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک جہلم حاجی محمد اصغر چوھدری صدرمنہاج القرآن جہلم غربی حاجی عبدالغفور چوھدری ذوالفقار علی چشتی مہر محمد وسیم ۔قاری غلام فاروق شیخوپورہ ۔ابوبکر مصطفوئی ۔محمد یوسف ۔محمد یونس ۔حاجی رحم علی آف کھوتھیاں ۔محمد عامر ۔ڈاکٹر ابوبکر۔مختار احمد ۔۔اور فیلمی ممبران سمیت علاقہ بھر سے کثیر لوگوں نے شرکت کی جس پر حاجی محمد اسلم ۔اللہ دتہ ۔محمد عثمان اور ابوبکر مصطفوئی نے تمام آنے والے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔۔