0

پنڈ دادن خان کے گاؤں دیوان پور میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی

پنڈدادنخان(ملک ظہیرا عوان) پنڈ دادن خان کے گاؤں دیوان پور میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اور اظہار یکجہتی کیا گیابعد نماز جمعتہ المبارک دیوان پور شریف میں رانا ظفر اقبال کی حویلی میں فلسطین کے مظلوم و مقہور مسلمانوں کے ساتھ اور معصوموں کے اوپرظلم و ستم کی پرزور مزمت کی گئی اور ریلی کے شرکاء نے اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا پروگرام کا آغاز جامع مسجد غوثیہ دیوان پور شریف کےچوک سے شروع ھوا اور ظفر اقبال رانا کی حویلی پر اختتام پذیر ھوا احتجاجی مظاھرہ میں خلیل احمد پرواز راجپوت مولانا ابو بکر صاحب ،علامہ واجد نذیر سلطانی صاحب،حافظ زاھد فاروق رضوی صاحب اور آخر میں قاری غلام مرتضی زاھدی قاسمی دیوان پور شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی پروڈکٹ کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور تمام دوکاندار اور اہل اسلام بھر پور انداز میں اس یکجہتی فلسطین میں ساتھ دیں کثیر تعداد میں محبان اور عاشقان رسول نے شرکت کی