0

پنڈ دادن خان کے تین مختلف علاقوں میں اچانک اگ بھڑک اٹھی کسان کی ساری گندم جل کر خاک ہو گئی

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان)
پنڈ دادن خان کے تین مختلف علاقوں میں اچانک اگ بھڑک اٹھی کسان کی ساری گندم جل کر خاک ہو گئی جس کی وجہ سے کسان سال بھر کے پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا لاکھوں روپے کی گندم جل گئی علاقہ کے عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت اگ بجھانے کی کوشش کی لیکن اگ پر قابو نہ پایا جا سکا
پنڈ دادن خان کے علاقہ پنڈی سید پور میں راجہ نذیر نامی شخص کےکھیت میں پڑی ہوئی گندم کے کھلواڑوں کو اگ لگ گئی علاقہ کے عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت اگ بجھانے کی کوشش کی لیکن اگ پر قابو نہ پایا جا سکا اور کسان کی لاکھوں روپے مالیت کی گندم جل کر خاک ہو گئی جب کہ غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے قریب اور احمد اباد گاؤں کے قریب اچانک جنگلی جھاڑیوں میں اگ لگ گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اگ پر قابو پا لیا