پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
ایس ڈی پی او پنڈدادنخان محمد اکرم نے مرکزی جامع مسجد سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پنڈ دادن خان میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس اور حکومت کا اولین فرض ہے اور یہ فرض انشاء اللہ بہتر طریقے سے نبھانے کے لیے ہم ہمہ وقت چاک و چوبند ہیں اپ لوگ معاشرے میں موجود شر پسند عناصر اور کالی بھیڑوں پر اپنی خصوصی نظر رکھیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں اپ لوگ اپنے بچوں کی حفاظت خود کریں اور ان پر کڑی نظر رکھیں پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے آپ لوگ اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں اور جو عناصر اس گھنونے کھیل کا کاروبار کر رہے ہیں اس کی فی الفور ہمیں اطلاع دیں اور پولیس بروقت کروائی کر کے ایسے لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اس موقع پر ایس ڈی پی او نے حاضرین کو امن و امان اور حفاظت کا یقین دلایا نماز جمعہ کے بعد مسجد کے صحن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوامی مسائل سنے گئے اور دیگر حالات سے بھی اگاہی حاصل کرتے ہوئے مسائل کے حل کا یقین دلایا
