0

پنڈ دادن خان میونسپل کمیٹی میں وفاقی متسحب کے ایڈوائزر کی طرف سے کھلی کچہری لگائی گئی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان)
پنڈ دادن خان میونسپل کمیٹی میں وفاقی متسحب کے ایڈوائزر کی طرف سے کھلی کچہری لگائی گئی جس میں وفاق کے تمام اداروں کے افسران اور عملے کو شرکت کی دعوت دی گئی لیکن میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اداروں کی عدم شرکت وفاقی محتسب کے ایڈوائزر برہم بلدیہ کے خلاف درخواست چھپا دی گی پنڈدادن خان میں ایڈویرز وفاقی محتسب کی پہلی کھلی کچہری میونسپل کمیٹی کے ناقص انتظامات کے باعث بری طرح ناکام ھوگئی میونسپل کمیٹی کی مقامی انتظامیہ کی طرف سے موثر انداز میں تشہری مہم نہ ھونے سے وفاقی اداروں کی عدم دلچسپی اور غیر حاضری پر وفاقی محتسب کےایڈوائزر نے سخت برہمی کا اظہار کیا وفاقی محتسب جنرل ریٹائرڈ ہارون پاشا کا عملہ دس بجے میونسپل کمیٹی پہنچ گیا جبکہ ادارے کے ذمہ دار عدم اطلاع کے باعث لیٹ پہنچے جبکہ میونسپل کمیٹی بلدیہ کے خلاف دی گئی شکایات مبینہ طور پر چھپا دی گی جنکو ایڈوائزر وفاقی محتسب نے طلب کرکے ریکارڈ کا حصہ بنایا سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سے مطالبہ کرتے ھوے فوری نوٹس لینے کاطالبہ کیا ھے