پنڈدادنخان ( ملک ظہیرا عوان)
تحصیل پنڈدادنخان کے لئے ایک اور اعزاز قصبہ پنڈی سید پور سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء نے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ حاصل کر کے ضلع جہلم کے فخر کا پرچم مزید بلند کر دیا ۔ صحافی کرم شہزاد مغل اور مہر دانش اقبال کی طرف سے مبارکباد تفصیلات کے مطابق شعبہ انستھیزیا و کریٹیکل کیئر ، علامہ اقبال میڈیکل کالج/جناح ہسپتال لاہور کے سربراہ پروفیسر اشرف ضیا کو اینستھیزیا کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات پر لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء کی بے مثال کاوشیں، طبی تحقیق، تدریس، اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اس ایوارڈ کی اصل روح ہیں۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی انتھک محنت کا اعتراف ہے بلکہ اینستھیزیا کے شعبے میں ان کے کردار کو روشن کرتا ہے اس عظیم کارنامے پر جہاں دنیا بھر سے ڈاکٹر اشرف ضیاء کے چاہنے والوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا وہیں ان کے آبائی قصبہ پنڈی سید پور کے عوام کی طرف سے بھی اس عظیم کارنامے کو اپنے ضلع کے لئے قابل فخر قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔
