0

پنڈدادنخان نئے ڈی ایس پی ملک محمد اکرم صاحب کا مرکزی جامع مسجد سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان)پنڈدادنخان میں تعینات ہونے والے نئے ڈی ایس پی ملک محمد اکرم صاحب کا مرکزی جامع مسجد سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کی حفاظت کا یقین دلایا نماز جمعہ کے بعد مسجد کے صحن میں کھلی کچہری لگائی جس میں عوامی مسائل سنے اور انکے حل کا یقین دلایا اس موقع پر انجمن غلامان مصطفیٰ ﷺ کے سنیئرعہدیدار چوہدری شوکت حسین بریار اور خواجہ اعجاز اشرف بھی موجودتھے