پنڈ داد ن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)پنڈ دادنخان سے لالہ موسی کے لیے صبح اٹھ بجے اور واپسی پنڈ دادن خان کے لیے پانچ بجے کا ٹائم مقرر کیا جائےجس سے نہ صرف مقامی عوام کے لیے سہولت ہوگی بلکہ ریلوے کو بھی معقول امدن ہوگی
تفصیلات کے مطابق تحصیل فرینڈ دادا خان کے عوام جو پہلے سفری مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے چار سال سے اذیت کا شکار تھے تھوڑا بہت ریلیف لالہ موسی سے پنڈدادنخان اور پنڈدادنخان سے ملک وال جانے والے ریلوے ٹائم کے باعث تھا وہ بھی چھیننے کا اعلان کر دیا گیا ذرائع کے مطابق 15 اپریل سے صبح 9 بجے والا ٹرین کا لالہ موسی سے انے والا ٹرپ بند کیا جا رہا ہے اب صرف ایک ہی ٹرپ چلے گا اور وہ بھی دوپہر کی شدید گرمی میں دن 2:35 پر پنڈدادن خان سے لالہ موسیٰ کے لیے روانہ ہوا کرے گا وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کا تعلق جہلم سے ہونے کے باوجود جہلم کی عوام کو میسر سفر کی سہولت کو یکسر طور پر ختم کرنا حیران کن امر ہے علاقائی عوام کا وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی صاحب سے مطالبہ ہے کہ تحصیل کی عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹرین پر سفر کرنے والےعوام کی مرضی کے مطابق ٹائم ٹیبل منتخب کرتے ہوئے پنڈدادنخان سے لالہ موسی اور لالہ موسی سے پنڈدادنخان کے لیے ٹرین اجرا کرا کر تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کی عوام کو ریلیف فراہم کرائیں پنڈ دادنخان کھیوڑہ ہرن پور دھریالہ جالپ اور دیگر علاقوں کی عوام کی جانب سے وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی صاحب سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری طور پر نوٹس لیں گے دریں اثناء ہرن پور سے رفیق وال ٹرین،چالیسا سے کھیوڑہ ٹرین اور پنڈ دادنخان سے للہ شریف اور خوشاب ٹرینیں پہلے ہی بند ہو چکی ہیں پہلے ہی خلقہ کے عوام سے ریلوے کی سفری سہولتیں چھینی جا چکی ہیں اور اب رہی سہی کسر بھی نکالی جا رہی ہے
