پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) منڈاھڑکے وڈے نمبرداراں دا وڈا ولیمہ، پنجاب بھر کے نمبرداروں کی بھرپور شرکت
علاقہ کے معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ،ولیمہ کی تقریب ایک بڑے سیاسی ،سماجی و رفاعی شو اف پاور میں تبدیل ہو گئی چوہدری رستم خان للہ جٹ پوری آب و تاب کے ساتھ ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوئے ان کے ساتھ ان کے بھائی چوہدری شاہد احمد للہ ،چوہدری خدا داد للہ ڈی ایس پی اور چوہدری دلاور للہ ریٹائرڈ کسٹم افیسر بھی ہمراہ تھے،اس موقع پر چیئرمین پنجاب نمبر داران و صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاہڑ ،سیاسی رہنما الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاہڑ اور الحاج راجہ محمد اشرف نمبردار منڈاہڑ نے تمام انے والے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے بھرپور استقبال کیا مرکزی صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن سابق ڈی ائی جی پنجاب نمبردار مہر ظفر عباس لک اور مرکزی سیکرٹری جنرل نمبردار مرزا غلام حسن اور سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل بھی ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوئے تفصیلات کے مطابق منڈاھڑ تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم کے وڈے نمبردار برادران کے صاحبزادوں راجہ نوشیروان اکبر نمبردار منڈاہڑ ،راجہ فیصل اکبر نمبردار منڈا ہڑ،راجہ دلاور حسن نمبردار منڈاہڑ اور راجہ غلام عباس نمبردار منڈاھڑ کے دعوت ولیمہ کی تقریب منڈاھڑ کے بڑے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں پنجاب بھر کے نمبرداروں سمیت علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی مرکزی ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن کے تمام عہدے داروں کے علاوہ ضلع گجرات،ضلع راولپنڈی ضلع مری،تحصیل پنڈ دادن خان،ضلع جہلم،تحصیل گجرخان،تحصیل کلر سیداں ،تحصیل کہوٹہ ،تحصیل ٹیکسلا اور تحصیل راولپنڈی کے عہدے داروں اور اراکین نے خصوصی طور پر شرکت کی ان کے علاوہ حضرت علامہ مفتی بشیر احمد کرم ، صدر بار کونسل پنڈ دادن خان چوہدری سوہندہ خان ایڈوکیٹ ،چیئرمین ملک لیاقت نمبردار،ملک اشرف سروبہ ،ملک اعجاز گرداور،چوہدری نذر گرداور،سیکرٹری ملک مختار سروبہ،بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان،نصر اللہ خان بٹ،ملک تیمور عادل، الحاج راجہ محمد یونس منڈا ہڑ،چیئرمین راجہ شوکت منڈا ہڑ ،ملک انوار حسین اعوان ملیار،یعقوب احسن وڑائچ ،ملک یوسف ملیار ،ہیڈ ماسٹر افتاب محمود قاضی،چوھدری شبیر مارتھ،ملک یونس ارٹسٹ میں شرکت کی اس موقع پر وڈے نمبردار برادران منڈاہڑ اینڈ سنز راجہ ذیشان اکبر نمبردار ایڈووکیٹ ،راجہ بلال مرتضی نمبردار ،راجہ ہاشم خان نمبردار کو مبارک بادیں دیں
