0

جہلم نیوز ڈاٹ کام ،روزنامہ اوصاف ، اے بی این نیوز چینل اور،سوشل میڈیا کی خبروں پر ایکشن

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیراعوان) روزنامہ اوصاف ، اے بی این نیوز چینل اور جہلم نیوز ڈاٹ کام ،سوشل میڈیا کی خبروں پر ایکشن،کمشنر سرگودھا محمد جہاں زیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا فروا عامر نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قائد اباد کو اج دن 11 بجے طلب کر لیا اور ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر کے ہاتھوں لٹنے والے غریب دکاندار کو بھی طلب کر لیا تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جا سکیں تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسسٹنٹ کمشنر قائد اباد افغانیوں کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے رات تقریبا 11 بجے للہ انٹرچینج پر پہنچے وہاں پر انہیں خریداری کرائی اور ہوٹل سے کھانا کھلایا ٹک شاپ سے خریدی گئی چیزوں کا بل تقریبا 43 ہزار روپے بنا ،بل بنوا کر باقاعدہ انوائس بھی حاصل کی لیکن بل کی ادائیگی کیے بغیر دھمکیاں دیتے ہوئے انٹرچینج للہ سے اسلام اباد کی طرف روانہ ہو گئے تھے جو کہ غریب دکاندار شہباز کھوکھر ساکن ٹوبھہ کے ساتھ سراسر زیادتی تھی جس پر اعلی افسران نے فریقین کو طلب کر لیا ہے تاکہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اب امید کی جا رہی ہے کہ اعلی افسران غریب دوکاندار کو مکمل ادائیگی کرائیں گے اور اپنے ماتحت افیسر کو محکمانہ سزا بھی دیں گے تاکہ وہ ائندہ کسی غریب کے ساتھ ظلم و زیادتی نہ کریں