0

گورنمنٹ ہائی سکول ملیار تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی

پنڈدادنخان(طارق جاوید ملک) گورنمنٹ ہائی سکول ملیار تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں مہماناں خصوصی مسلم لیگ نون کے سینیئر لیڈر اور ضلع جہلم کے نائب صدر کرنل سید زاہد حسین شیرازی , سید طیب حسین شیراایڈووکیٹ, ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنڈدادنخان ملک عدیل عباس سروبہ اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کے صدر ملک ظہیر احمد اعوان نے شرکت کرکے تقریب کو دوبالا کیا. تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف کے ہدیہ عقیدت سے ہوا, بعد ازاں قومی ترانہ پیش کیا گیا. نقابت کے فرائض مدرس سکول ہذا محمد اکبر بلوچ نے سر انجام دیے, استقبالیہ خطاب میں ہیڈ ماسٹر آفتاب محمود قاضی نے معزز مہمانان گرامی, بچوں کے والدین اور معززین علاقہ کو خوش آمدید کہا اور اپنے گیارہ سالہ ہیڈشپ کے دورانیہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا جو واقعی قابل تحسین ہے, پھر سالانہ امتحان میں پوزیشن ہولڈرز و دیگر ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء اور بہترین ٹیچرز ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ حاجی محمد اقبال SSE, غلام مصطفےٰ EST اور غلام مجتبٰی PST میں بدست مہماناں گرامی شیلڈز میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے, جماعت دہم کے رزلٹ 2024 میں پوزیشن و سکالر شپ ہولڈرز طلباء ملک ذیشان حیدر فرسٹ, محمد امجد دوم, حسن عباس سوم, اور بہترین ٹیچرز کو کرنل سید زاہد حسین شیرازی نے کیش پرائز سے بھی نوازا, مہمانان گرامی کو ہیڈماسٹر سکول ہذا کی طرف سے شیلڈز پیش کی گئیں, خطابات میں کرنل سید زاہد حسین شیرازی نے سکول انتظامیہ کی کارکردگی کو احسن انداز میں سراہا جو کہ وہ خود بھی اسی سکول سے فارغ التحصیل ہیں, ملک ظہیر احمد اعوان نے بہت احسن انداز میں سکول انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی, محکمہ تعلیم کی طرف سے ڈپٹی DEO پنڈدادنخان ملک عدیل عباس نے ہیڈماسٹر سکول آفتاب محمود قاضی کو میٹرک کے بہترین رزلٹ پر CEO تعلیم ضلع جہلم کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا, تمام مہمانان گرامی کو رئیس مدرسہ افتاب محمود قاضی نے خصوصی شیلڈ پیش کیں ،آخر پر دعا کے ساتھ خوبصورت تقریب اختتام پذیر ہوئی.