جہلم(جرارحسین میرسے) ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کہ نواحی علاقہ فرید اباد دریا بوڑیاں روڈ پر اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی اگ نے محنت کش مچھیروں کا سب کچھ جلا ڈالا مچھیرے غلام مصطفی کے مطابق اس کے سات عزیز اس کے ساتھ ڈیم پر مچھلیاں پکڑنے کی مزدوری کرتے ہیں جن کی مزدوری 10 لاکھ روپے وہ گھر لے کے ایا تھا کہ سب کو عید پر تقسیم کروں گا لیکن قدرت کو کچھ اور منظور تھا دو بیٹوں کی شادی کا سامان جو کل پونجی جمع کر کے خریدا ہوا تھا جن کی عید کے فورا بعد شادی تھی وہ بھی نظر اتش ہو گیا جو کل تک سات گھرانوں کا سربراہ تھا اس کا سب کچھ جل کر خاکستر ہو گیا وہ خود ب یار و مددگار کسی مسیحاکی امداد کا منتظر ہے اس کی بوڑھی ماں بچے پریشان حال جن کا سب کچھ عید سے چند دن پہلے ان کی انکھوں کے سامنے جل گیا پریشان حال دریا کے کنارے بیٹھے ہیں خواتین کے استعمال کپڑے جوتے تک نہ بچ سکے ریسکیو1122 کو کال کی مگر افسوس سب ب سود ریسکیو کی گاڑی پہنچنے سے پہلے ہی سب کچھ ختم ہو گیا غلام مصطفی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور مخیر حضرات سے مدد کی استداکی ہے
