0

مشہور کاروباری و سیاسی شخصیت چودری وجاہت فرندہڈالی کی جانب سے دینہ الیکٹرانک میڈیا اور معزز شخصیات کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر چوہدری فوق شیر باز مہمان خصوصی تھے

دینہ (جرار حسین میر سے ) – دینہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری وجاہت کی جانب سے دینہ الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور دیگر معزز شخصیات کے اعزاز میں ایک پُرتکلف افطار ڈنر پارٹی کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ یہ پروقار تقریب ایک نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
افطار ڈنر میں صحافی برادری، سیاسی و سماجی رہنماؤں، تاجر برادری، اور دیگر معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مہان خصوصی چوہدری فوق شیر باز نے اس موقع پر کہا کہ صحافت معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتی ہے اور معاشرتی اصلاح میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینہ کے صحافی برادری نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز بلند کی ہے اور وہ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تقریب میں شریک الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور دیگر معزز مہمانوں نے چوہدری فوق شیر باز کی اس بات کو سراہا اور اس طرح کے مثبت اجتماعات کو سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضروری قرار دیا