جہلم (جرار حسین میر سے) ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے انسانیت کی خدمت سے سرشار ہمیشہ فلائی کاموں میں سر فہرست نظر انے والے ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء نے ادویات فراہم کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جو اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھیں ان کا کہنا تھا کہ فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کے بارے میں جیسا سنا تھا ویسا پایا ان کو جو بھی ذمہ داری دی جاتی ہے یا کسی بھی قسم کی ضلعی انتظامیہ کو یا تحصیل انتظامیہ کو کسی بھی قسم کی مخیر حضرات کی ضرورت ہوتی ہے یہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اج بھی دیہی مرکز صحت دینہ میں دو لاکھ روپے کی ادویات بطور عطیہ فراہم کی ہیں اس موقع پر ڈی ای او لیٹریسی میمونہ انجم ، سماجی شخصیت سید ذوالفقار علی شاہ اورڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشاد تنیو انچارج ار ایچ سی ڈاکٹر سلمان جواد بھی موجود تھے۔ تقریب کے بعد مہمان خصوصی صفاء عابد نے ار ایس سی دینہ میں اپنے نام کا پودا لگایا ڈاکٹر ارشاد تنیو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
