جہلم (جرار حسین میر سے) حضرت محمد ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان
عشق رسول ﷺ کو ماہ مبارک ربیع الاول میں قید نہیں کیا جا سکتا بلکہ اپنی زندگی کے ہر لمحے کو اسوہ رسول پر لانے کی کوشش کریں۔دین اسلام کو اللہ کریم نے تمام ادیان باطلہ پر غالب فرمایا ہے۔ آج جہاں بھی ترقی و خوشحالی اور فلاح کے نظام ہیں یہ سب انہوں نے دین اسلام سے لیے ہیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستا ن کا حیدرآباد(سندھ) میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ظلم ہو رہا ہے اور اس وقت جو صاحب اختیار ہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ نظام عدل کو اس طرح قائم کریں جیسے دین اسلام حکم فرماتا ہے۔ ملک سودی نظام کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے جو جس جگہ ہے اور اس وقت جس کے پاس حکمرانی ہے آگے ان سب کو جواب دینا ہوگا۔سودی معیشت کے ہوتے ہوئے کبھی سکون میسر نہیں ہوگا۔معاشرے میں اس وقت بہت تلخی آچکی ہے۔جو بولتا ہے تلخ بولتا ہے ایسے بولنے سے نہ بولنا بہتر ہے جس عمل سے تخریب ہو ایسے اعمال معاشرے کے بگاڑ کا سبب بنتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ قاسم فیوضات حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ نے ملک کے طول وعرض میں اس اللہ اللہ کی نعمت عظمی کو لوگوں تک پہنچایا۔سخت گرمی میں ایک دفعہ سندھ کے دورہ پر تھے موسم کی شدت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے برکات نبوت ﷺ سے سینوں کو منور فرمایا۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے آخر میں حاضرین کو قلبی ذکر سکھایا اور اجتماعی بیعت بھی فرمائی۔
یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان سندھ کے دورہ پر ہیں جہاں کراچی کے بعد آج حیدرآباد میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خطاب فرمایا جس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کے بعد کل ان شاء اللہ سکھر میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کا انعقاد ہو گا جہاں امیر عبدالقدیر اعوان خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہو گی۔
0